پاکستان کاانوکھا گاﺅں جہاں ایک ہی داد اکی اولاد رہتی ہے، اس کی آبادی کتنی ہے اور لوگوں کا ذریعہ معاش کیا ہے؟ جان کر شہروں میں رہنے والوں کے ہوش اڑ جائیں گے

پاکستان کاانوکھا گاﺅں جہاں ایک ہی داد اکی اولاد رہتی ہے، اس کی آبادی کتنی ہے ...
پاکستان کاانوکھا گاﺅں جہاں ایک ہی داد اکی اولاد رہتی ہے، اس کی آبادی کتنی ہے اور لوگوں کا ذریعہ معاش کیا ہے؟ جان کر شہروں میں رہنے والوں کے ہوش اڑ جائیں گے

  

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیدو شریف کے قریب واقع گاﺅں سپل پانڈی یوں تو کئی لحاظ سے منفرد ہے لیکن اس کی سب سے بڑی انفرادیت یہاں ایک ہی دادا کی اولاد کا قیام پذیر ہونا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں واقع سپل پانڈی سیدو شریف سے 8 کلومیٹر دور پہاڑی گاﺅں ہے جو سطح سمند سے 3600 فٹ بلند ہے، یہ پاکستان کا واحد گاﺅں ہے جہاں ایک ہی دادا کی اولاد رہتی ہے۔ گاﺅں کی آبادی 7 ہزار کے قریب افراد پر مشتمل ہے اور اس میں تعلیم کی شرح ملک کے باقی حصوں کی نسبت زیادہ ہے جن میں سے اکثر سرکاری ملازمین ہیں۔

ریحام خان نے ایسا لباس زیب تن کر لیاجو عمران خان کے سامنے بھی کبھی نہ پہنا ہو گا ،دیکھ کر آپ کی بھی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

سپل پانڈی کی آبادی تین خاندانوں پر مشتمل ہے جو دولت بابا کی اولاد ہیں، یہاں کے ایک مقامی شخص نے اپنے طور پر بائیو گیس لگانے کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا جس کے بعد پورے گاﺅں میں بائیو گیس کے پلانٹس لگائے گئے ہیں اور لوگ مویشیوں کے فضلے سے بننے والی اس گیس سے مستفید ہو رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس