لاہور ہائیکورٹ،مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث20 دسمبر تک ملتوی

لاہور ہائیکورٹ،مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت وکیل کی عدم ...
لاہور ہائیکورٹ،مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت وکیل کی عدم موجودگی کے باعث20 دسمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی،تفصیلات کے مطابق مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ،درخواست گزار نے موقف اختیارکر رکھا ہے کہ مریم نوازنے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد توہین آمیز ٹوئٹ کئے ،ان ٹوئٹس میں ججز اور پاناما فیصلے کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی ،درخواست گزار کا کہناتھا کہ مریم نواز نے عدلیہ کیخلاف ایک مہم شروع کر رکھی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ مریم نوازکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے سماعت20 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:۔مسلک ،پارٹی اور زبان کی بنیاد پر دوسروں کو دشمن بتا کر اپنے جھنڈے کے نیچے لوگ اکٹھے نہیں کیے :مصطفی کمال

مزید :

قومی -