پاکستان اور چین پر امن ہمسائیگی سے ترقی و خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں: شاہد خاقان عباسی

پاکستان اور چین پر امن ہمسائیگی سے ترقی و خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں: شاہد ...
پاکستان اور چین پر امن ہمسائیگی سے ترقی و خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں: شاہد خاقان عباسی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین پر امن ہمسائیگی پر یقین رکھتے ہیں اور اسی طریقے سے دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔

ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے چین کے نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے چین پاکستان تزویراتی تعاون کو مزیدمستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون پراظہاراطمینان کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چین پاکستان کاآزمودہ دوست ہے، پرامن ہمسائیگی سے متعلق دونوں ملکوں کاوژن مشترک ہے کیونکہ پر امن ہمسائیگی سے دونوں ملک ترقی اورخوشحالی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں