دورہ نیوزی لینڈ کے لیے احمد شہزاد اور عثمان شنواری کو ڈراپ کردیا گیا ،ان کی جگہ کون کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے ،جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے احمد شہزاد اور عثمان شنواری کو ڈراپ کردیا گیا ،ان کی ...

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے احمد شہزاد اور عثمان شنواری کو ڈراپ کردیا گیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ہیڈ کوچ اور سلیکٹرز کے درمیان دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی سکواڈکو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت ہوئی جس میں احمد شہزاد او عثمان شنواری کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔احمد شہزاد کی جگہ اظہر علی اور عثمان شنواری کی جگہ رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اظہر علی گھٹنے کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے تھے تاہم اب وہ انگلینڈ سے علاج کے بعد مکمل فٹ ہو کر واپس آگئے ہیں ،ادھر احمد شہزاد سری لنکا کے خلاف سریز میں بھی متاثر کن پرفارمنس دکھانے میں ناکام رہے ۔دوسری جانب سری لنکا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عثمان شنواری کو انجری کے باعث ڈراپ کیا گیا ہے ۔

مزید : کھیل

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...