عدالت میں پیش نہ ہونے پر راﺅ انوار کی گرفتاری کا حکم

عدالت میں پیش نہ ہونے پر راﺅ انوار کی گرفتاری کا حکم
عدالت میں پیش نہ ہونے پر راﺅ انوار کی گرفتاری کا حکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے ایس ایس پی راﺅ انوار کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت میں متحدہ کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف تین مقدمات کی سماعت ہوئی ، دورانِ سماعت ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار اور ڈی ایس پی کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ راﺅ انوار کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے لیکن وہ عدالت میں نہیں آئے، جس پر عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ راﺅ انوار اور ڈی ایس پی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے گواہوں کی عدم حاضری کے باعث سلیم شہزاد کے خلاف مقدمات کی مزید سماعت 25 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : کراچی /اہم خبریں