سجادہ نشین گولڑہ شریف دھرنا قائدین سے مذاکرات کے بعد واپس روانہ،4 بجے پریس کانفرنس میں اہم اعلان متوقع

سجادہ نشین گولڑہ شریف دھرنا قائدین سے مذاکرات کے بعد واپس روانہ،4 بجے پریس ...
سجادہ نشین گولڑہ شریف دھرنا قائدین سے مذاکرات کے بعد واپس روانہ،4 بجے پریس کانفرنس میں اہم اعلان متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سجادہ نشین گولڑہ شریف پیرنظام الدین جامی دھرنا قائدین سے مذاکرات کے بعد واپس روانہ ہو گئے ،تفصیلات فیض آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا ختم کرانے کیلئے گولڑہ شریف کے سجادہ نشین پیر نظام الدین جامی نے دھرنا قائدین سے ملاقات کی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر نظام الدین جامی کا کہناتھا کہ آج مسئلہ حل ہونے کی توقع ہے ،4 بجے پریس کانفرنس میں اہم اعلان کروں گا۔
صحافیوں نے پیر نظام الدین جامی سے سوال کیا کہ کیا آج بریک تھرو کا امکان ہے ۔
سجادہ نشین گولڑہ شریف نے جواب دیا کہ دھرنا منتظمین کے مطالبات جائز ہیں،انشا اللہ آج بریک تھرو کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:۔بلیک لا ڈکشنری کے مطابق ٹرسٹ اثاثے کی تعریف میں آتا ہے،عمران ،ترین کو نااہل قرار دیاجائے،حنیف عباسی نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا

مزید :

قومی -