ڈی آئی خان میں بے حرمتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی عدالت سے تحفظ کی درخواست

ڈی آئی خان میں بے حرمتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی عدالت سے تحفظ کی درخواست
ڈی آئی خان میں بے حرمتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی عدالت سے تحفظ کی درخواست

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان میں بے حرمتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے عدالت سے تحفظ کی درخواست کردی، متاثرہ لڑکی کے بھائی نے پولیس پر عدم تعاون کا الزام بھی لگادیا۔

ڈی آئی خان میں بے حرمتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی کی پشاورہائیکورٹ میں دائردرخواست پرسماعت ہوئی جس کے دوران متاثرہ لڑکی نے عدالت سے تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کردی۔ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ لڑکی کے بھائی نے کہا کہ ان کی جانوں کو با اثر افراد سے خطرہ ہے، انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن پولیس تعاون نہیں کر رہی اور نہ ہی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ ساجد نے مزید کہا کہ پولیس ملزمان کو پکڑنے میں بھی تعاون نہیں کر رہی ، امید ہے کہ عدالت سے انصاف ملے گا۔

مزید : پشاور