’’تم ریڈلائن کراس کروگے اللہ تمہارے خلاف ہوگا‘‘

’’تم ریڈلائن کراس کروگے اللہ تمہارے خلاف ہوگا‘‘
’’تم ریڈلائن کراس کروگے اللہ تمہارے خلاف ہوگا‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اس دنیامیں رہتے ہوئے مومن اورمسلمان میں توکوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔آپ نے کلمہ پڑھ لیا،آپ مسلمان ہیں،یہ اللہ تعالیٰ نے فیصلہ قیامت کوکرناہے کہ مومن کون ہے۔ہم دنیامیں اس امرکافیصلہ نہیں کرسکتے۔یہاں میں کچھ پردہ کے بارے میں بات کرنا چاہتا ہوں۔دیکھیں اس مسئلہ پر اب چارنہیں بلکہ نومسلک آجائیں گے اوران تمام کے انداز مختلف ہوں گے۔میں ایک جگہ سے آرہاتھا تو ہوائی مستقر پررکا،یہ دبئی کاہوائی مستقر تھا۔امیگریشن میں سے گزرتے ہوئے کس قدرخوف ہوتاہے،وہ توآپ کے سانس کے انداز کودیکھ کرڈیپورٹ،کہہ دیتے ہیں،توکچھ بھی ہوسکتاہے۔بہرحال میں نے یونہی ایک بونگی ماردی اورایک عورت سے پوچھ لیاکہ آپ کاجوڑابہت بڑاہے۔اس نے کہاکہ نہیں نہیں،میرے بال لمبے اوربڑے نہیں۔اس نے پاسپورٹ نیچے رکھااورسارے بال لپیٹ لپاٹ کرمیرے سامنے رکھ دیے،یہ لو۔اس نے پلاسٹک کاجوڑالگایاہواتھا،میں نے کہااللہ میاں بچالے۔مجھے کسی نے پکڑلیناہے اورکہناہے بیٹاتویہاں کھڑاکیاکررہاہے۔وہ عادتاً پردہ کررہے ہیں،وہ عادتاً تسبیح پھیررہے ہیں،میں تویہ بھی کہتاہوں کہ تسبیح سے کھیلنابھی ٹھیک ہے۔اب اللہ کے رسولﷺ نے اگرتوکہیں واضح کہاہوتاکہ چہرے پرنقاب ڈالوتومیں اپنی بیوی کوبھی کہتا۔میں نے فرخ ہاشمی کوسنا،انہوں نے کہاکہ میں تومحبت عائشہؓ میں ایساکرتی ہوں۔حضرت عائشہؓ سنت نہیں ہے،عائشہؓ ادب ہے۔آپ ادب میں کرناچاہتے ہیں توضرور کریں،ضرورت نہیں۔آپ کاحجاب ہوناچاہیے لیکن ہماری بہنیںیہ بات کیوں بھول جاتی ہیں کہ جب اللہ نے کہاکہ پردہ کرو،توسب سے پہلے عورتوں کونہیں کہاکہ پردہ کرو۔مردوں کوپردہ کرنے کاکہا،کیسے پردہ کرو،اپنی نگاہیں جھکالو،توان سے کہاکریں کہ غیرت سے کام لیں،نگاہیں جھکائیں۔ہمارے ہاں نگاہیں جھکائیں اورحیاکریں،حیاکس سے آئے گی،ایمان سے،حیاایمان کاحصہ ہے۔
کیسی عجیب بات ہے کہ میں اپنی بیٹی کوڈاکٹرکے پاس لے کرجاؤں،وہ نگاہیں نہ ملائے۔یہ مضحکہ خیزہے۔آپ خود کوتھکاہوامسلمان کیوں بناناچاہتے ہیں،آپ جدید،اچھی شکل وصورت والے مسلمان کیوں نہیں بنناچاہتے؟آپ کے خیال میں کوئی شک ہے کہ رسول اللہ ﷺسے زیادہ آپ میں سے کوئی خوبصورت اورپْرکشش ہے۔حضرت سیدہ فاطمہؓ،حضرت سیدہ عائشہ صدیقہؓ سے کوئی خوبصورت ہے۔
ارے اللہ نے آپ کوکہاسترڈھانپنے کے لیے،آپ کاسترکیاہے،بالوں سے لے کرپاؤں تک،ہاتھ کھلے،پاؤں کھلے،چہرہ کھلا،ہماری عورتیں جس حالت میں حرم میں اللہ کے سامنے حاضر ہوسکتی ہیں،آپ پاکستان کے مردکے سامنے نہیں جا سکتیں؟ پاکستان کامرداورمفتی اللہ سے زیادہ بڑاہے؟کہ وہ تمہارے سترپراگلافتویٰ لگائے کہ دیکھو، بیٹا، حرم میں توتم ہوآئیں،میں تمہیں بتاتاہوں کہ خداتمہیں کیاکہنابھول گیا۔لاحول ولاقوۃ الابالا۔جواللہ نے کہا،وہی ایمان ہے،اس سے زیادہ پردہ کرنے اورزیادہ مسلمان بننے کی کوشش مت کریں۔
میں یہ بات دہرارہوں کہ اللہ نے عبادات کی خلاف ورزری پرکوئی قوم تباہ نہیں کی،اللہ نے اخلاقیات کی خلاف ورزی پراقوام تباہ کی ہیں،تواگرسنت خداونددیکھوگے تواخلاق بہت ہی اعلیٰ اورافضل بات ہے۔اس دنیا میں اللہ تعالیٰ اوردین کارشتہ توایک ہے،ہم مسلمان ہیں،ہمارااللہ تعالیٰ سے تو تعلق ہے،یہ جولوگ مسلمان ہیں،ان اورہم میں ایک چیز مشترک ہے۔سب کاباپ ایک ہے۔ہم ایک باپ کی اولاد ہیں۔ہمارے درمیان انسانیت کارشتہ توموجود ہے۔اس لیے مذہب کارشتہ نہ بھی ہوتوایک باپ کی اولاد ہونے کارشتہ توموجود ہے۔اس لیے اللہ کے رسولﷺ نے کہاکہ جہاں بھی کبھی کسی علم کودیکھو،اسے اس طرح دیکھوکہ جیسے تمہاری کھوئی ہوئی میراث ہے۔یہ ایک عجیب بات ہے کہ ان لوگوں کوجن لوگوں پرہم کفاریایہود کالیبل لگاتے ہیں۔ان کی ٹیکنالوجی کواستعمال کرتے ہوئے آپ روزلوگوں کوغلط ڈھائی ڈھائی لاکھ ایس ایم ایس کرتے ہیں،خداکاخوف توآپ کوکرناچاہیے۔انہوں نے تواچھی ٹیکنالوجی اچھی کرکے دی،اللہ اس زمین پراپنے قانون کوتمہارے لیے نہیں بدلے گا،جتنی مرضی نمازیں پڑھ لو۔اللہ نے کہاہے کہ جومحنت کرے گا،میں اس کاساتھ دوں گا۔تم جتنی مرضی نمازیں پڑھ لو،تم محنت نہیں کرو گے،اللہ تمہاراساتھ نہیں دے گا۔نماز کااجرآخرت میں ہے،اس دنیامیں اس کااجرنہیں ہے۔تم بے ایمانی کرو گے، اللہ تمہارے خلا ف ہوگا،تم ریڈلائن کراس کروگے،اللہ تمہارے خلاف ہوگا،تم دنیامیں حکمران کاحکم نہیں مانوگے ،اللہ تمہارے خلاف ہوگا۔

۔

نوٹ: روزنامہ پاکستان میں شائع ہونے والے بلاگز لکھاری کا ذاتی نقطہ نظر ہیں۔ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

بلاگ -