امریکی صدر ٹرمپ کی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے ملاقات لیکن دراصل وہ اسے کس معروف شخصیت کی اہلیہ سمجھتے رہے؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

امریکی صدر ٹرمپ کی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے ملاقات لیکن دراصل وہ اسے کس ...

ولنگٹن (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم آرڈرن کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکی صدر کافی دیر تک ان کو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ّروڈو کی اہلیہ سمجھتے رہے تاہم نیوزی لینڈ میں ہنگامہ برپا ہونے کے بعد خاتون وزیراعظم  کا کہنا ہے کہ ان کو پچھتاوا ہے کہ انھوں نے کیوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کا قصہ اپنے دوستوں کو سنایا۔آرڈرن کی ملاقات ٹرمپ کے ساتھ ویتنام میں ایپک اجلاس میں ہوئی تھی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک مقامی کامیڈین  اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے ایک ایک دوست ٹام سینسبری نے مقامی ریڈیو کو بتایا 'مجھہ نہیں معلوم کہ مجھے یہ کہنا چاہیے یا نہیں لیکن آرڈرن نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کافی دیر تک ان کو جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سجھتے رہے۔اس انٹرویو کے بعد نیوزی لینڈ میں کافی شور مچا کہ صدر ٹرمپ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو نہیں جانتے تھے تاہم آرڈرن نے نیوزی لینڈ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس کی تردید کی،'کسی کو ایسا لگا کہ ایسا ہے لیکن میری صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقاتوں میں مجھے ایسا نہیں لگا کہ وہ میری شناحت کے حوالے سے کنفیوز ہیں۔'

تاہم آرڈرن نے یہ نہیں بتایا کہ اس اجلاس میں کس کو ایسا لگا۔ انھوں نے تصدیق کی کہ انھوں نے اس قصے کا ذکر اپنے دوستوں کے ساتھ کیا تھا۔ٹی وی چینل کی جانب سے دباؤ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ انھوں نے اپنے دوستوں کو پورا قصہ سنایا ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ ان کے خیال میں انھوں نے یہ بات واضح کی تھی کہ یہ کسی اور کا مشاہدہ تھا۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...