وزارت مذہبی امور کے حکام کی ملاقات،پیر حسین الدین شاہ نے مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی پر مشروط آمادگی ظاہر کردی

وزارت مذہبی امور کے حکام کی ملاقات،پیر حسین الدین شاہ نے مذاکراتی کمیٹی کی ...
وزارت مذہبی امور کے حکام کی ملاقات،پیر حسین الدین شاہ نے مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی پر مشروط آمادگی ظاہر کردی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ کا دھرنا ختم کرانے کیلئے پیر حسین الدین شاہ نے مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی پر مشروط آمادگی کا اظہارکردیا،تفصیلات کے مطابق دھرنا قائدین سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر وزارت مذہبی امورکے حکام نے پیر حسین الدین شاہ سے ملاقات کی ، حکومت کی جانب سے پیرحسین الدین شاہ کو مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کی پیشکش کی گئی جس پر انہوں نے مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی پر مشروط آمادگی کا اظہارکردیا۔

ترجمان پیر حسین الدین شاہ کے مطابق وزارت مذہبی امور کے حکام کی 20 منٹ تک پیر حسین الدین شاہ سے ملاقات جاری رہی ،جس میں حکام نے پیرحسین الدین شاہ کوحکومتی پیغام پہنچا دیا،پیر حسین الدین شاہ نے کمیٹی سربراہی کیلئے مکمل اختیارات دینے کا مطالبہ کیا ،ترجمان کا کہناتھا کہ بے اختیار کمیٹی اورسربراہی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

اہم خبریں:۔سجادہ نشین گولڑہ شریف دھرنا قائدین سے مذاکرات کے بعد واپس روانہ،4 بجے پریس کانفرنس میں اہم اعلان متوقع

مزید : راولپنڈی