”تم سب کو یہ کام کرنا ہی ہو گا کیونکہ۔۔۔“ کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ’امتحان‘ میں ڈال دیا، قومی کرکٹرز سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ مکی آرتھر بھی خوشی سے نہال ہو گئے

”تم سب کو یہ کام کرنا ہی ہو گا کیونکہ۔۔۔“ کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹیم کے ...
”تم سب کو یہ کام کرنا ہی ہو گا کیونکہ۔۔۔“ کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ’امتحان‘ میں ڈال دیا، قومی کرکٹرز سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ مکی آرتھر بھی خوشی سے نہال ہو گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو سخت سے سخت محنت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت ضروری ہو گیا ہے تاکہ ہم اگلی سیریز میں بھرپور قوت کیساتھ میدان میں اتریں اور مخالف ٹیم کا مقابلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ مس ورلڈ منتخب ہونے والی ”منوشی چھلر“ کی پرانی تصاویر سامنے آئیں تو انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا، ماضی میں یہ کیا تھیں اور اب کیسی ہو گئیں؟ دیکھ کر سب کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی 

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ”میں اور میری ٹیم ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن ملنے پر بہت خوش ہیں اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے، جو ایک سال کی محنت کے بعد ملی۔ ہمیں مزید پریکٹس اور اپنی فٹنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، تاکہ ہم بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اتریں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ 17 سال بعد بھارت کی جھولی میں مس ورلڈ کا تاج ڈالنے والی ”منوشی چھلر“ کون ہیں اور کیا کر رہی ہیں؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ دنیا کے تمام مرد ہی حیران پریشان رہ جائیں گے 

ہم اس وقت نیشنل ٹی 20 کپ کھیل رہے ہیں، جس کے باعث کھلاڑیوں کی فٹنس اچھی سطح پر رہے گی مگر اسے مزید بہتر بنانے کیلئے اور سخت محنت کی ضرورت ہے۔“

مزید : کھیل