نائیجریا میں مسجد کے قریب خود کش دھماکہ ،50افراد شہید

نائیجریا میں مسجد کے قریب خود کش دھماکہ ،50افراد شہید
 نائیجریا میں مسجد کے قریب خود کش دھماکہ ،50افراد شہید

ابوجا (ڈیلی پاکستان آن لائن )بڑے مسلمان ملک نایئجر یا کے شمال مشرقی علاقے میںخود کش حملہ آور نے مسجد کے قریب دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں 50افراد شہید ہو گئے ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس نائیجریا کی شمال مشرقی ریاست ’اداموا ‘کے علاقے موبی میں دہشت گرد نے صبح سویرے مسجد کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں مسجد میں موجود 50افراد شہید ہو گئے ۔جب خود کش بمبار نے حملہ کیا اس وقت تمام افراد نماز پڑھ رہے تھے ۔دھماکے کے بعد نائیجریا کی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے بھی زخمیوں علاج کے لیے ہسپتال پہنچا دیا جبکہ لاشوں کو سرد خانے پہنچا یا ۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...