وزیراعظم کا ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ،150ارکان کی شرکت،چودھری نثار اور حمزہ شہبازشریک نہیں ہوئے

وزیراعظم کا ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ،150ارکان کی ...
وزیراعظم کا ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ،150ارکان کی شرکت،چودھری نثار اور حمزہ شہبازشریک نہیں ہوئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی جانب سے ن لیگ اوراتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں ن لیگی اور اتحادی جماعتوں کے150 ارکان نے شرکت کی جبکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری اور حمزہ شہباز شریک نہیں ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آج پارلیمنٹ میں نااہل شخص پر پابندی کا بل پیش کیا جائے گا جس کو اپوزیشن جماعتیں پاس کرانے کی بھرپور کوشش کریں گی دوسری جانب حکمران جماعت نے بل کو رد کرنے کیلئے بھی سر جوڑ لئے ہیں اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے لیگی ارکان اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں150 ارکان اسمبلی نے شرکت کی جبکہ سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور حمزہ شہباز شریک نہیں ہوئے، قومی اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد 188 ہے،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ن لیگ کے 150 ارکان پہنچ گئے،مجیدہ وائیں وہیل چیئرپراجلاس میں شریک ہوئیںجبکہ 2 ارکان قومی اسمبلی بیماری کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے،بیمار ارکان اسمبلی عارفہ خالداوررجب بلوچ شامل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حمزہ شہباز پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کرینگے اور وہ لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔وزارت مذہبی امور کے حکام کی ملاقات،پیر حسین الدین شاہ نے مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی پر مشروط آمادگی ظاہر کردی

مزید : قومی /اہم خبریں