ریاض پیرزادہ بھی پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے، میں کوئی چور ہوں جو اجلاس میں نہ آؤں: صحافی کے سوال پر جواب

ریاض پیرزادہ بھی پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے، میں کوئی چور ہوں جو اجلاس میں نہ ...
ریاض پیرزادہ بھی پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے، میں کوئی چور ہوں جو اجلاس میں نہ آؤں: صحافی کے سوال پر جواب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے یا نہ بننے سے متعلق انتخابی اصلاحات بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیارہاہے اور اس ضمن میں تمام پارٹیوں نے اپنے اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کررکھی ہے ،ایسے میں نوازشریف کیخلاف بغاوت کرنیوالے ریاض پیرزادہ بھی پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ اوراتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام بھی کررکھا ہے اور ظہرانے میں ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے 128 ارکان موجود تھے تاہم چوہدری نثارعلی خان اور حمزہ شہبازشریف تاحال نہیں پہنچے جبکہ اطلاعات ہیں کہ عمران خان بھی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے تاہم ریاض پیر زادہ بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

صحافی نے ریاض پیرزادہ سے استفسار کیا کہ آیا وہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے تو ریاض پیرزادہ کاکہناتھاکہ ”میں کوئی چور ہوں جو اجلاس میں نہ آؤں“۔

یادرہے کہ آئی بی کے مبینہ خط میں ارکان پارلیمنٹ کا تعلق دہشت گردوں سے جوڑنے کے معاملے پر وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور ایوان سے احتجاجاً واک آو¿ٹ کردیاجبکہ سینیٹ کی خصوصی کمیٹی میں یہاں تک کہہ چکے ہیں ن لیگ میں فیصلے مسلط کیے جا رہے ہیں، انہوں نے حکومت میں اقرباءپروری اور رسہ کشی کی بھی نشاندہی کردی۔

مزید : قومی