”بھارت کو چاہئے کہ وہ۔۔۔“ لیجنڈ امپائر سٹیو بکنر نے ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کو ”شدید“ مرچیں لگ گئیں، دنیا کے دل جیتنے والے بکنر نے پاکستانیوں کے دل بھی فتح کر لئے

”بھارت کو چاہئے کہ وہ۔۔۔“ لیجنڈ امپائر سٹیو بکنر نے ایسی بات کہہ دی کہ ...
”بھارت کو چاہئے کہ وہ۔۔۔“ لیجنڈ امپائر سٹیو بکنر نے ایسی بات کہہ دی کہ بھارتیوں کو ”شدید“ مرچیں لگ گئیں، دنیا کے دل جیتنے والے بکنر نے پاکستانیوں کے دل بھی فتح کر لئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیجنڈ امپائر سٹیو بکنر نے کرکٹ کی دنیا میں اپنے بہترین فیصلوں سے ساری دنیا کے دل تو جیتے ہی تھے مگر انہوں نے اپنے اچھے اخلاق کے باعث بھی بے پناہ عزت کمائی لیکن اب انہوں نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پاکستانیوں کے دلوں کو فتح ہی کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ مس ورلڈ منتخب ہونے والی ”منوشی چھلر“ کی پرانی تصاویر سامنے آئیں تو انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا، ماضی میں یہ کیا تھیں اور اب کیسی ہو گئیں؟ دیکھ کر سب کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین امپائر نے بھارت سمیت دنیا کی تمام ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنے اور کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے ٹی 20 میچ سپروائز کرنے کی خواہش بھی ظاہر کر دی ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے اس لئے بھارت سمیت دنیا کی تمام کرکٹ ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ 17 سال بعد بھارت کی جھولی میں مس ورلڈ کا تاج ڈالنے والی ”منوشی چھلر“ کون ہیں اور کیا کر رہی ہیں؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ دنیا کے تمام مرد ہی حیران پریشان رہ جائیں گے

یاد رہے کہ 128 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے والے لیجنڈ امپائر سٹیو بکنر نے آخری مرتبہ 2004ءمیں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کراچی ٹیسٹ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دئیے تھے تاہم اب انہوں نے ٹی 20 میچ سپروائز کرنے کی خواہش بھی ظاہر کر دی ہے۔

مزید : کھیل