پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیوں کی آئنی ترمیم کی منظوری الیکشن بل سے مشروط کر دی، کچھ لو اور کچھ دو پر بات ہو سکتی ہے: خورشید شاہ

پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیوں کی آئنی ترمیم کی منظوری الیکشن بل سے مشروط کر دی، ...
پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیوں کی آئنی ترمیم کی منظوری الیکشن بل سے مشروط کر دی، کچھ لو اور کچھ دو پر بات ہو سکتی ہے: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے کچھ لو اور کچھ دو کی پالیسی بنا لی ہے اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے بل کی حمایت نہ کی تو وہ بھی سینیٹ میں اپنا لائحہ عمل بنائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حلقہ بندیوں کی آئینی ترمیم کی منظوری الیکشن بل سے مشروط کر دی گئی ہے اور پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے بل کی حمایت نہ کی تو پھر وہ بھی سینیٹ میں اپنا لائحہ عمل بنائیں گے۔
قومی اسملی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سینیٹ میں حلقہ بندیوں کا بل اپوزیشن نے جان بوجھ کر نہیں روکا جبکہ الیکشن بل پر حکومت سے بات کرنے کی بہت کوشش کی ہے لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی لیڈرشپ کا مسئلہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی معاملہ ہے، کچھ لو اور کچھ دو پر بات ہو سکتی ہے، اگر حکومت نے ہمارے بل کی حمایت نہ کی تو ہم بھی سینیٹ میں اپنا لائحہ عمل بنائیں گے

مزید :

قومی -اہم خبریں -