نا اہل شخص پر پارلیمنٹ میں پابندی کے حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے بل پیش کرنے کے لیے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع

نا اہل شخص پر پارلیمنٹ میں پابندی کے حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے بل پیش کرنے ...
نا اہل شخص پر پارلیمنٹ میں پابندی کے حوالے سے اپوزیشن کی جانب سے بل پیش کرنے کے لیے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں پیپلز پارٹی الیکشن ترمیم بل 2017پیش کرے گی ۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آج پارلیمنٹ میں نااہل شخص پر پابندی کا بل پیش کیا جائے گا جس کو اپوزیشن جماعتیں پاس کرانے کی بھرپور کوشش کریں گی دوسری طرف حکمران جماعت کی جانب سے بل کو رد کرنے کیلئے بھی زور لگا یا جا رہا ہے گیا۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج اپوزیشن کے بل کو منظور نہیں ہونے دیں گے ،انہوں نے لیگی اراکین اسمبلی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رائے شماری کے وقت تمام اراکان ایوان میں حاضر ہوں ۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ بغیر اطلاع کیے غیر حاضر ارکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ حکمران جماعت کے 150افراد اجلاس میں شریک ہیں جبکہ تحریک انصاف کے 33،ایم کیو ایم کے 24اورجماعت اسلامی کے 4شریک ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں