پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ،100انڈیکس میں 231پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا ہے اور 100انڈیکس میں 231پوائنس کی بہتری آئی ہے ۔تفصیل کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج 231پوائنٹس کی بہتری کے بعد 40ہزار 548پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے ۔آج کا روبار کے دوران 4کروڑ 34لاکھ 60ہزار 390شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 4ارب 18کروڑ60لاکھ 30ہزار 290روپے تھی ۔