مہوش حیات نے اپنے بال کٹوا دئیے، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو دھوم مچ گئی، دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

مہوش حیات نے اپنے بال کٹوا دئیے، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو دھوم مچ گئی، ...
مہوش حیات نے اپنے بال کٹوا دئیے، تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو دھوم مچ گئی، دیکھ کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات ورلڈ میوزک ٹور کے بعد واپس آ چکی ہیں اور ہمایوں سعید کے ساتھ فلم ”پنجاب نہیں جاﺅں گی“ کرنے کے بعد اب کچھ نئے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں۔
مہوش حیات نے شائد اپنے کسی پراجیکٹ کیلئے بال کٹوا لئے ہیں اور جب اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا کہ ”مجھے ذاتی طور پر لمبے بال پسند ہیں مگر میرے بال مسلسل ڈرائی اور کرلنگ کی وجہ سے مرجھا گئے تھے، جو آپ ویڈیو کے شروع میں دیکھ سکتے ہیں۔ میں ان سے نجات پانا چاہتی تھی اور اپنے بالوں کو سکون دینا چاہتی تھی جس کی انہیں بہت ضرورت ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے ایسا ہی کیا۔“

مزید :

تفریح -