زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں
بیرون ملک سفر
علی۔۔۔ مرید کے
سوال: کیا میری قسمت میں بیرون ملک کا سفر ہے، اگر ہے تو کب تک اور میری شادی کب تک ہو گی، اپنوں میں ہو گی یا غیروں میں؟
جواب: آپ کی قسمت میں بیرون ملک کا سفر ہے۔ 2010ء میں آپ بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ شادی میں فی الحال دیر ہے، شادی غیروں میں ہو گی۔
زائچہ کے مطابق کون سا علاج سود مند رہے گا
محمد امین۔۔۔ رائے ونڈ
سوال: میں شوگر، دل کی تکلیف اور گھٹنوں کی تکلیف میں مبتلا ہوں، مجھے بتائیں کہ کیا میں طب، ہومیو پیتھی یا ایلو پیتھک کی دوائیں استعمال کرنے سے ان بیماریوں سے مکمل طور پر شفایاب ہو سکتا ہوں۔ میری حالت خاصی مخدوش ہے، کب تک اس صورت حال سے نکلنے کا امکان ہے؟
جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق آپ کی صحت اور دیگر معاملات زندگی میں بہتری میں ابھی کچھ عرصہ ہے۔ رضا الٰہی سے مایوس نہ ہوں۔ ہومیو پیتھک علاج آپ کے لئے بہتر ہے لیکن کسی مستند معالج سے اس کے ساتھ روحانی علاج بھی کروائیں، انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
تعلیمی کامیابی
صومیہ علی
سوال: میں نے بی اے کا امتحان دینا ہے۔ مجھے بتائیں کے کیا میں اچھے نمبروں سے پاس ہو جاؤں گی؟
جواب: آپ بی اے کے امتحان میں اچھے نمبروں سے پاس ہو جائیں گی۔ لیکن اس کے لئے آپ کو سخت محنت کی ضرورت ہے۔ غیر ضروری کام چھوڑ کر اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر لگا دیں۔
ڈپریشن ہے ،کونسا کاروبار کروں؟
سلیمان شیخ
سوال: کیا میرا بیرون ملک سفر کا امکان ہے یا نہیں، میری شادی کب تک ہو گی؟ مجھے جلدی تو نہیں ہے کیونکہ ابھی میرے بڑے بھائی کی ابھی شادی ہونی ہے۔ مجھے بتا دیں کہ میری شادی جس سے ہو گی اس کے نام کا پہلا حرف کیا ہے۔ خاندان میں ہو گی یا غیروں میں اور کاروبار کونسا راس آئے گا۔ ویسے تو ہماری اپنی شوز کی دکان ہے۔ اگر اپنا کاروبار کروں تو کونسا ٹھیک رہے گا؟
جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق حالات میں بہتری 2020ء کے بعد آئے گی۔ یہ وقت صبر و ہمت سے گزار لیں۔ اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ مصروف رکھیں۔ نماز پنجگانہ خشوع کے ساتھ ادا کیا کریں، زیادہ لمبی منصوبہ بندی کی بجائے اپنے آج کے لئے منصوبہ بندی کریں اور اس کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ آپ کے لئے تعلقات عامہ، لکھنے پڑھنے سے متعلقہ کاروبار مثلاً پرنٹنگ جیسے شعبہ جات بہتر ہیں۔
بیٹی کا صدقہ دیں
ن ۔۔۔ گجرات
سوال: میں اپنی بیٹی کی شادی کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں، اس کے لئے بہت سے رشتے آتے ہیں مگر پھر جواب نہیں دیتے۔ اس کے علاوہ اس کی ملازمت کا بھی مسئلہ ہے۔ آپ زائچوں کی روشنی میں بتائیں کہ یہ دونوں مسئلے کب تک حل ہو جائیں گے اور اس کی شادی کے بعد کی زندگی کیسی گزرے کی؟
جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق آپ کی بیٹی بندش اور نحوست سیارگان کا شکار ہے۔ حالات میں بہتری 2017ء کے بعد آئے گی، بیٹی کا صدقہ دیں۔ منگل کے روز بڑے گوشت اور بدھ کے روز کالے لونگ اور سفید مرغ کا صدقہ دیں۔ سعد پتھر زمرد پہنیں اور رد نحوست کا وظیفہ ہر نماز کے بعد پڑھیں۔ طرز رہائش یا جائے رہائش تبدیل کر لیں۔ ’’یا مالک یا قدوس‘‘ کا ورد 121 مرتبہ کریں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
۔۔۔۔۔
( ایم اے شامی نقشبندی روحانی علوم سمیت علم نجوم ،علم الاعداد، دست شناسی ،علم الجفر کے ماہر ہیں،وہ کئی قومی اخبارات و جرائد میں کالم لکھ کر لوگوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔
اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اپنے کوائف اس پتہ پر ای میل کریں ،کوائف میں اپنا نام،تاریخ پیدائش،وقت پیدائش،شہر کا نام لازمی لکھیں۔جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائیگا۔pakastrologer@gmail.com )