عراقی کردحکومت نے پابندیاں ختم کروانے میں بین الاقوامی برادری سے مدد مانگ لی

عراقی کردحکومت نے پابندیاں ختم کروانے میں بین الاقوامی برادری سے مدد مانگ لی
عراقی کردحکومت نے پابندیاں ختم کروانے میں بین الاقوامی برادری سے مدد مانگ لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بغداد(این این آئی)عراق کی نیم خود مختار کرد حکومت نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے اس کو مدد فراہم کی جائے۔

”گڈبائے“ ممتاز خان یوسفزئی کے اعزاز میں الوداعی تقریب

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بغداد کی مرکزی حکومت نے آزادی کے متنازعہ ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد اس کرد علاقائی حکومت کے خلاف پابندیاں عائد کر دی تھیں۔اربیل حکومت کو نہ صرف خام تیل کی برآمد کے حوالے سے پابندیوں کا سامنا ہے بلکہ بغداد حکومت کی اجازت کے بغیر کوئی بھی بین الاقوامی پرواز وہاں نہیں اتر سکتی۔تاہم اب عراق کی کرد حکومت کی جانب سے ان پابندیوں کو ختم کروانے میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کردی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی