امریکی نے مہنگا ترین ٹھیکہ ایک پاکستانی کو دے دیا ،چینی یورپی منہ تکتے رہ گئے کیونکہ۔۔۔
ایک امریکی نے وائٹ ھاوس کا رنگ و روغن کروانے کے لئے مختلف ممالک کے ٹھیکیداروں سے تخمینہ طلب کیا۔
چینی ٹھیکیدار نے تین ملین ڈالر، یورپی ٹھیکیدار نے سات ملین ڈالر اور پاکستانی ٹھیکیدار نے دس ملین ڈالر کا تخمینہ لگایا۔
امریکی نے چینی ٹھیکیدار سے پوچھا’’ آپ نے تین ملین ڈالر کا تخمینہ کیسے لگایا؟‘‘
ٹھیکیدار نے جواب دیا’’ ایک ملین کا پینٹ، ایک ملین مزدوروں کے لئے اور ایک ملین پرافٹ کا‘‘
امریکی نے یورپی ٹھیکیدار سے سات ملین کا حساب پوچھاتو اس نے جواب دیا ’’تین ملین پینٹ کا، دو ملین لیبر کا اور دو ملین پرافٹ‘‘
اب امریکی نے پاکستانی سے پوچھا’’ تم نے کس طرح دس ملین کا تخمینہ لگایا؟‘‘
پاکستانی بولا’’ چار ملین تمہارے، تین ملین میرے، باقی تین ملین چائنز کو دے کر پینٹ کروالیں گے‘‘
پاکستانی کو ٹھیکہ مل گیا۔
امجد قریشی ،لاہور