قانون میں شرط تھی نااہل شخص سیاسی جماعت کاسربراہ نہیں بن سکتا،اس شرط کو الیکشن ایکٹ کے ذریعے ختم کردیا گیا:شاہ محمود قریشی

قانون میں شرط تھی نااہل شخص سیاسی جماعت کاسربراہ نہیں بن سکتا،اس شرط کو ...
قانون میں شرط تھی نااہل شخص سیاسی جماعت کاسربراہ نہیں بن سکتا،اس شرط کو الیکشن ایکٹ کے ذریعے ختم کردیا گیا:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ قانون میں شرط تھی کہ نااہل شخص سیاسی جماعت کاسربراہ نہیں بن سکتا لیکن اس شرط کو الیکشن ایکٹ کے ذریعے ختم کردیا گیا۔شق 203میں جو ترمیم کی گئی وہ آئین کی رو کے خلاف ہے۔

عوام کو طاقت دینے کی بات ہو تو یہ ایوان خالی ہوتا ہے،آج ایک شخص کے لئے ہاوس فل ہونا شرمناک ہے:ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو
تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی کا خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ جمہوریت میں کوئی بھی پارٹی سربراہ پالیسی کو ریگولیٹ کرتا ہے جبکہ موجودہ وزیراعظم سابق وزیراعظم کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،یہی نہیں سابق وزیراعظم ابھی تک پالیسی کو ریگولیٹ کر رہے ہیں۔انہوں نے ن لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مشرف کے بہت سے لوگ آپ کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں،مشرف کے دور میں بھی آپ ایسے چلاتے تھے وہ دن بھول گئے اور آج ان پر طاقت کا نشہ غالب ہے۔3 دہائیوں سے آپ حکومت کررہے ہیں،5رکنی بنچ کا فیصلہ ہے کہ نواز شریف نا اہل ہیں اورسپریم کورٹ کی رائے میں بھی وہ صادق امین نہیں ہیں۔

مزید :

قومی -