خدشہ تھا کہ دستاویز میں کچھ گڑبڑ ہوئی ہوگی، آخری والی دستاویز پر دست خط نہیں کیے :شازیہ مری

خدشہ تھا کہ دستاویز میں کچھ گڑبڑ ہوئی ہوگی، آخری والی دستاویز پر دست خط نہیں ...
خدشہ تھا کہ دستاویز میں کچھ گڑبڑ ہوئی ہوگی، آخری والی دستاویز پر دست خط نہیں کیے :شازیہ مری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاہے کہ مجھے خدشہ تھا کہ دستاویز میں کچھ گڑبڑ ہوئی ہوگی،اس لئے میں نے آخری والی دستاویز پر دست خط نہیں کیے۔

قانون میں شرط تھی نااہل شخص سیاسی جماعت کاسربراہ نہیں بن سکتا،اس شرط کو الیکشن ایکٹ کے ذریعے ختم کردیا گیا:شاہ محمود قریشی
تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران شازیہ مری مخالفین پر برس پڑیں اور کہاکہ ہمیں جمہوریت کا درس نہ دیاجائے، اندھیروں میں ملاقاتیں کرنیوالے جمہوریت کادرس دے رہے ہیں۔ جلسوں میں کہاجارہاہے کہ ہم نظریاتی ہیں جبکہ ذوالفقار بھٹوکانام لے کر آپ جمہوری نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اس پارلیمنٹ میں کتنی بارآئے ؟ جب شق نکالی اس وقت پاناما کا کچھ پتا نہیں تھالیکن پاناما کے بعد یہ صورت حال شدت پکڑ گئی۔

مزید :

قومی -