کولمبیا میں بس حادثہ،14افراد ہلاک،36زخمی

کولمبیا میں بس حادثہ،14افراد ہلاک،36زخمی
کولمبیا میں بس حادثہ،14افراد ہلاک،36زخمی

  

بگوٹا(این این آئی)کولمبیا کے شمال مغرب میں ایک بس حادثے کے نتیجے میں کم از کم 14مسافر ہلاک اور36زخمی ہو گئے ۔

اسرائیل کے کئی مسلم ممالک سے خفیہ تعلقات ہیں:یوول اسٹینیز

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے 14افراد میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بس پر زیادہ تر وہ مزدور سوار تھے، جو کافی کے باغات میں کام کرتے تھے۔ لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کاکہناہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : بین الاقوامی