الیکشن ترمیمی بل2017ء، ظفر اللہ جمالی نے حمایت میں ووٹ دیا

الیکشن ترمیمی بل2017ء، ظفر اللہ جمالی نے حمایت میں ووٹ دیا
الیکشن ترمیمی بل2017ء، ظفر اللہ جمالی نے حمایت میں ووٹ دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں نا اہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے کے خلاف پیپلز پارٹی کے بل کے دوران مسلم لیگ (ن) کے ظفر اللہ جمالی نے اپنی پارٹی سے اختلاف کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی حمایت میں ووٹ دیا۔

پیپلز پارٹی کا نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے مسترد

الیکشن ترمیمی بل2017ءقومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے نوید قمر نے پیش کیا، ان کے بل پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ووٹنگ کرائی جس میں بل کی حمایت میں98ممبران نے رائے دی جبکہ 163ممبران نے بل کی مخالفت کی ، یوں بل کو ممبران اسمبلی نے کثرت رائے سے مسترد کردیا۔ بل کی ووٹنگ کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنماءظفر اللہ خان جمالی نے حکومت کا ساتھ دینے کی بجائے پیپلز پارٹی کے بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔ ظفر اللہ جمالی گذشتہ انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت میں ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور بعد ازاں مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کی۔

مزید : قومی /اہم خبریں