25لاکھ یمنی شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں: ریڈ کراس
نیویارک(این این آئی)بین الاقوامی امدادی تنظیم ریڈ کراس نے کہا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں تقریبا 25 لاکھ افراد پینے کے صاف پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔
کولمبیا میں بس حادثہ،14افراد ہلاک،36زخمی
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ صورتحال پپمنگ سٹیشنز پر پٹرول کی عدم موجودگی کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ سعودی عرب نے حوثی باغیوں کی طرف سے ہونے والے بیلسٹک میزائل حملے کے ردعمل میں یمن کی ناکہ بندی کر دی تھی، جس کی وجہ سے وہاں پٹرول کی قلت پیدا ہو چکی ہے اور پمپنگ سٹیشنز بند ہونے کے باعث 25لاکھ یمنی لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔