’جب مرد اپنی بیگم سے جھوٹ بول رہا ہو تو اس وقت اس کے پاﺅں۔۔۔‘ سائنسدانوں نے خواتین کو شوہروں کا جھوٹ پکڑنے کا آسان طریقہ بتادیا
لندن(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے۔ شاید ایسا ہی ہو گا، لیکن سائنسدانوں نے خواتین کو شوہر کے پاﺅں دیکھ کر اس کا جھوٹ پکڑنے کا طریقہ ضرور بتا دیا ہے۔
میل آن لائن کے مطابق باڈی لینگوئج کی ماہر سارہ رینی نے انکشاف کیا ہے کہ نفسیات دانوں نے مردوں کے پیروں کی مدد سے ان کے جھوٹ پکڑنے کا آسان طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرد جب جھوٹ بولتے ہیں تو ان کے پیروں کا زاویہ اور حرکات ان کے قابو میں نہیں رہتیں اور یہی بات ان کا جھوٹ پکڑوا سکتی ہے۔
خواتین کے آنسو اور مردانہ کمزوری میں انتہائی گہرا تعلق پہلی مرتبہ سامنے آگیا
سارہ رینی نے خواتین کو بتایا ہے کہ ”جب آپ کا شوہر آپ سے مخاطب ہو اور آپ کو شک ہو کہ وہ غلط بیانی کر رہا ہے تو اس کے پیروں پر دھیان دیں۔ اگر اس کے پیروں کا رخ دروازے کی جانب ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ وہ آپ سے غلط بیانی کر رہا ہے۔“ سارہ کے مطابق غلط بیانی کی صورت میں غیر ارادی طور پر پیروں کی سمت دروازے کی جانب ہو جاتی ہے کیونکہ لاشعوری طور پر انسان باہر نکلنے یا فرار ہونے کے متعلق سوچ رہاہوتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جھوٹ بولنے والا شخص آپ کے روبرو سیدھا کھڑ انہیں ہوتا بلکہ اس کا رخ تھوڑا سا دائیں یا بائیں جانب ہوتا۔ یہ بھی لاشعوری طور پر ہوتا ہے کیونکہ وہ آپ کا سامنا کرنے سے کترا رہا ہوتا ہے اور اپنے تاثرات اور حرکات و سکنات کو آپ سے خفیہ رکھنے کی غیر ارادی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔