قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے بل کی ناکامی کے بعد مریم نواز میدان میں آ گئیں،ایسا اعلان کر دیا کہ مخالفین کا غصہ آسمان پر جا پہنچے گا

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے بل کی ناکامی کے بعد مریم نواز میدان میں آ ...
قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے بل کی ناکامی کے بعد مریم نواز میدان میں آ گئیں،ایسا اعلان کر دیا کہ مخالفین کا غصہ آسمان پر جا پہنچے گا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے مسترد ہونے پر پیغام جاری کر دیاہے ۔

ٹویٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز کا کہناتھا کہ اللہ کا شکر ہے ،عاجزی اور شکر میں اللہ کے حضور سر جھکاتے ہیں ،پاکستان میں پہلی بار جمہوریت اپنے خلاف سازشوں کو پے درپے شکست دے رہی ہے ،ہر قسم کے دباﺅ اور دھمکیوں کو برداشت کر کے نوازشریف کے ساتھ ثابت قدم رہنے والوں کو سلام ۔ان کا کہناتھا کہ ایک شخص کو سب مل کر مائنس کرنا چاہتے تھے لیکن نہ کر سکے کیونکہ وہ ایک شخص نہیں تھا ،نظریے کو مائنس نہیں کیا جا سکتا ۔

واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ میں تریم کیلئے بل پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جسے کثر رائے سے مسترد کر دیا گیاہے جس کے بعد اب نوازشریف پارٹی کے صدر برقرار رہیں گے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں