مندر کے باہر بھیک مانگنے والی بھکارن نے اُسی مندر کو کتنے لاکھ روپے عطیہ دے ڈالا؟ جان کر آپ کے واقعی ہوش اُڑجائیں گے کہ کسی فقیر کی اتنی آمدن بھی ہوسکتی ہے

مندر کے باہر بھیک مانگنے والی بھکارن نے اُسی مندر کو کتنے لاکھ روپے عطیہ دے ...
مندر کے باہر بھیک مانگنے والی بھکارن نے اُسی مندر کو کتنے لاکھ روپے عطیہ دے ڈالا؟ جان کر آپ کے واقعی ہوش اُڑجائیں گے کہ کسی فقیر کی اتنی آمدن بھی ہوسکتی ہے

  

نئی دلی(نیوز ڈیسک)پھٹے پرانے کپڑوں میں ملبوس پریشان حال بھکاری ہر جگہ صدا لگاتے نظر آتے ہیں۔ حساس دل لوگ انہیں دیکھ کر بہت دکھی ہوتے ہیں اور فوراً جیب سے ایک نوٹ نکال کر ان کے ہاتھ پر رکھ دیتے ہیں، یہ سوچے بغیر کہ جسے وہ قابل ترس سمجھ رہے ہیں حقیت میں وہ ان سے زیادہ مالدار ہو سکتا ہے۔ جی ہاں، یہ ایک حقیقت ہے کہ آپ کے سامنے مفلسی کا رونا رونے والے بھکاریوں میں سے کچھ ایسے دولتمند بھی ہوتے ہیں کہ جان کر آپ کا منہ حیرت سے کھلا کا کھلا رہ جائے۔یقین نا آئے تو بھارتی ریاست میسور کے ایک مندر کے سامنے خیرات مانگنے والی اس معمر بھکارن کو ہی دیکھ لیجئے جس نے اسی مندر کو اڑھائی لاکھ بھارتی روپے (تقریباً پونے چار لاکھ پاکستانی روپے) بطور عطیہ دے دئیے ہیں۔

نوجوان لڑکی نے گاڑی چلاتے ایسا قانون توڑ ڈالا کہ 32 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا، ایسا کیا کام کردیا؟ جان کر پاکستانیوں کو یقین نہیں آئے گا کہ یہ بھی ممکن ہے

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ بھکارن 85 سالہ سیتا لکشمی ہے جو گزشتہ کئی سال سے پرسانا انجنایا سوامی مندر کے باہر بھیک مانگ رہی ہے۔ گنیش تہوار کے موقع پر وہ مندر ٹرسٹ کی انتظامیہ کے سربراہ کو اپنے ساتھ بینک لے گئی اور وہاں سے اڑھائی لاکھ بھارتی روپے نکلوا کر اس کے حوالے کر دئیے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ مندر کی حالت بہتر کرنا چاہتی ہے، خصوصاً پجاریوں کے لئے پرساد اور بہتر سہولیات کا انتظام چاہتی ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ خیرات میں ملنے والی رقم ہمیشہ بینک میں جمع کرواتی تھی کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ اپنے پاس رکھے گی تو رقم چوری ہو جائے گی۔ سیتا لکشمی کے بھاری عطیے نے ہر کسی حیران کر دیا ہے۔ مندر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم کو سیتا کی ہدایت کے مطابق اور مکمل ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں گے۔

مزید دلچسپ بات یہ ہوئی کہ سیتا کے مندر کو دئیے گئے عطیے کی خبر عام ہونے پر لوگ اس کے گرویدہ ہو گئے ہیں اور اب اسے اور بھی بڑھ چڑھ کر خیرات دینے لگے ہیں۔ اب تو مندر میں حاضری دینے والے پجاری اپنی مرادیں پوری کرنے کے لئے دیوی دیوتاﺅں کے ساتھ اسے بھی نذرانے پیش کرنے لگے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس