نوازشریف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کوشکست ہوئی،1973کے آئین کی نکالی گئی شقیں بحال کی گئیں:مریم اورنگزیب

نوازشریف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کوشکست ہوئی،1973کے آئین کی نکالی گئی شقیں ...
نوازشریف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کوشکست ہوئی،1973کے آئین کی نکالی گئی شقیں بحال کی گئیں:مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج ایک بار پھر سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کوشکست ہوئی ہے ، 1973کے آئین کی نکالی گئی شقیں بحال کی گئیں۔

پیپلز پارٹی کا نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے مسترد

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے مستر دہونے کے حوالے سے مریم اورنگزیب نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مخالفین کی جانب سے کہاجارہاتھاکہ(ن)لیگ میں فارورڈبلاکس بن گئے ہیں لیکن نوازشریف کی قیادت میں (ن)لیگ متحدہے۔یہی نہیں مسلم لیگ(ن)کے دورحکومت میں ملک نے ترقی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جمہوریت مستحکم ہورہی ہے اور اب وہی ہوگاجوعوام چاہیں گے۔

مزید : قومی