ن لیگ کے کون اہم ترین لوگ آج قومی اسمبلی میں ووٹ ڈالنے نہیں آئے؟جان کر نوازشریف کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

ن لیگ کے کون اہم ترین لوگ آج قومی اسمبلی میں ووٹ ڈالنے نہیں آئے؟جان کر ...
ن لیگ کے کون اہم ترین لوگ آج قومی اسمبلی میں ووٹ ڈالنے نہیں آئے؟جان کر نوازشریف کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کا الیکشن ایکٹ 2017میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیاہے اور ذرائع کے مطابق حکمران جماعت کے 167اراکین اسمبلی نے اجلاس میں شرکت کی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اجمل جامی نے ن لیگ کے وہ اراکین جو اجلاس میں شریک نہیں ہوئے کے حوالے سے انتہائی حیران کن انکشاف کر دیاہے ۔اجمل جامی کا کہناتھا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سی پیک کے سمینار کے سلسلے میں مصروف تھے اس وجہ سے وہ اسمبلی نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی خود ووٹ نہیں ڈال سکتے ،بیگم کلثوم نواز علیل ہیں اور ان کا لندن میں علاج جاری ہے ،خواجہ آصف کی صاحبزادی کی شادی ہے اور وہ وہاں مصروف ہیں جبکہ نجف سیال کی امریکہ میں سرجری ہوئی ہے اور ان کا علاج جاری ہے ۔
اجمل جامی کا کہناتھا کہ دو ایسے پارلیمنٹرین بھی ہیں جو کہ بیماری کے باعث امریکہ میں ہیں اور اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی آگاہ ہیں ،آج کے اجلاس میں فاٹا کے دوراراکین نے شرکت نہیں کی جبکہ دوسری جانب حکومت کے سب سے بڑے اتحادی مولانا فضل الرحمان بھی آج اجلاس میں موجود نہیں تھے ۔ان کے علاوہ محمود خان اچکزئی بھی اجلاس میں شریک نہیںہوسکے وہ بھی ملک سے باہر ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -