پیپلز پارٹی کا الیکشن ترمیمی بل2017، حمزہ شہباز نے بھی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی

پیپلز پارٹی کا الیکشن ترمیمی بل2017، حمزہ شہباز نے بھی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی
پیپلز پارٹی کا الیکشن ترمیمی بل2017، حمزہ شہباز نے بھی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن ترمیمی بل2017ءکے مخالفت کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اور ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرکے مسلم لیگ(ن) کے درمیان اختلافات کی خبروں کو غلط ثابت کردیا۔

قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن ترمیمی بل2017ءپیش کیا گیا، اس بل کی حمایت کے لئے حکومت اور اپوزیشن نے مل کر بھرپور محنت کی، شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ(ن) کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی، اس بل کی مخالفت کے لئے حمزہ شہباز شریف بھی قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے اور انہوں نے پیپلز پارٹی کے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

پیپلز پارٹی کا نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے مسترد

واضح رہے کہ الیکشن ترمیمی بل2017ءپر قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے بعد اسکی حمایت میں98ممبران نے رائے دی جبکہ 163ممبران نے بل کی مخالفت میں اپنی رائے دی۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...