فرانس کا لیبیا سے ریسکیو کیے گئے 25تارکین وطن کو قبول کرنے کا اعلان

فرانس کا لیبیا سے ریسکیو کیے گئے 25تارکین وطن کو قبول کرنے کا اعلان
فرانس کا لیبیا سے ریسکیو کیے گئے 25تارکین وطن کو قبول کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (این این آئی)فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ لیبیا سے نائجر منتقل کیے گئے تارکین وطن کو اپنے ہاں پناہ دینے کے اعتبار سے فرانس سب سے آگے ہو گا۔ اقوام متحدہ لیبیا میں پھنسے تارکین وطن کو عارضی طور پر نائجر منتقل کر رہی ہے۔

اسرائیلی پولیس کی وزیراعظم سے چھٹی بارتفتیش
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطا بق فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہناتھا کہ نائجر پہنچائے گئے تارکین وطن میں سے اریٹریا، سوڈان اور ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے 25 تارکین وطن، جن میں 15 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں، جنوری میں فرانس پہنچ جائیں گے۔ ان افریقی تارکینِ وطن کو اپنے ہاں بسانے والے ممالک میں فرانس سب سے آگے ہو گا۔واضح رہے کہ لیبیا میں جاری شورش اور وہاں حکومتی عمل داری نہ ہونے کے تناظر میں انسانوں کے سمگلر نہایت سرگرم ہیں۔ ان انسانی سمگلروں کے چنگل میں پھنسے ہزاروں تارکین وطن شدید طرز کی عقوبتوں، جبری مشقت اور جنسی استحصال کا سامنا کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے اسی تناظر میں ان مہاجرین کو ابتدائی طور پر نائجر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور نائجر پہنچائے جانے کے بعد تارکین وطن کے لیے کسی تیسری ملک کی تلاش جاری ہے۔