میانمارحکومت کا ہجرت کرنے والے روہنگیامسلمانوں کو واپس لانے کا عندیہ

میانمارحکومت کا ہجرت کرنے والے روہنگیامسلمانوں کو واپس لانے کا عندیہ
میانمارحکومت کا ہجرت کرنے والے روہنگیامسلمانوں کو واپس لانے کا عندیہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ینگون(این این آئی)یورپی یونین اور جرمنی کے مطابق روہنگیا بحران کے حل کے لیے میانمار کی حکومت مثبت اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

فرانس کا لیبیا سے ریسکیو کیے گئے 25تارکین وطن کو قبول کرنے کا اعلان

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے بتایا ہے کہ میانمار حکومت ایسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہے، جن کے تحت بنگلہ دیش فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو واپس لایا جا سکے گا۔ دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرنی نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ یہ دونوں یورپی رہنما اس وقت حالات کا جائزہ لینے کے لیے میانمار میں ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس اگست کے بعد سے تقریبا 6 لاکھ روہنگیا مسلمان میانمار کی سکیورٹی فورسز کی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی