الیکشن ترمیمی بل2017ء، ن لیگ کے ایم این اے نے وفاداری کی شاندار مثال قائم کردی

الیکشن ترمیمی بل2017ء، ن لیگ کے ایم این اے نے وفاداری کی شاندار مثال قائم کردی
الیکشن ترمیمی بل2017ء، ن لیگ کے ایم این اے نے وفاداری کی شاندار مثال قائم کردی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن ترمیمی بل2017ءقومی اسمبلی نے کثرت رائے سے مسترد کردیا ، بل کے لئے حکومت اور اپوزیشن دونوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگایالیکن بالاخر حکومتی ارکان کی اکثریت نے بل میں ترمیم کو ناکام بنا دیا ، اس بل کی مخالفت میں ووٹ ڈالنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی رجب علی خان بلوچ نے وفاداری کی شاندار مثال قائم کردی۔

نوازشریف کے خلاف سازشیں کرنے والوں کوشکست ہوئی،1973کے آئین کی نکالی گئی شقیں بحال کی گئیں:مریم اورنگزیب

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ایک ٹوئٹ کیا ہے ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ رجب بلوچ مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے ہیں ، وہ کینسر کے مریض ہیں اور شدید بیمار ہیں لیکن وہ نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ رجب علی بلوچ این اے78فیصل آباد سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور ان کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔اپنی بیماری کے باوجود انہوں نے پیپلز پارٹی کے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا اور وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزید : اسلام آباد