باکسنگ کے بادشاہ عامر خان نے ٹی وی شو کے دوران ایسی چیز دیکھ لی کہ واقعی رونے لگ گئی، چیخ چیخ کر آسمان سر پر اُٹھالیا، ایسی کیا چیز تھی؟ جان کر آپ کو بھی اس حرکت پر ہنسی آجائے گی

باکسنگ کے بادشاہ عامر خان نے ٹی وی شو کے دوران ایسی چیز دیکھ لی کہ واقعی رونے ...
باکسنگ کے بادشاہ عامر خان نے ٹی وی شو کے دوران ایسی چیز دیکھ لی کہ واقعی رونے لگ گئی، چیخ چیخ کر آسمان سر پر اُٹھالیا، ایسی کیا چیز تھی؟ جان کر آپ کو بھی اس حرکت پر ہنسی آجائے گی

لندن(نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ باکسنگ کنگ عامر خان کے متعلق کون نہیں جانتا کہ ان کے شب و روز خطرناک ترین حریفوں کے ساتھ پنجہ آزمائی کرتے گزرتے ہیں لیکن ایک ٹی وی شو کے دوران ا ن کا آمنا سامنا ایسی چیز سے ہو گیا کہ بیچارے خوف سے تھر تھر کانپنے لگے اور چیخ چیخ کر مدد کے لئے پکارنے لگے۔

میل آن لائن کے مطابق عامر خان مقبول ٹی وی شو 'I am celebrity' کے پہلے بش ٹکر ٹرائل کے دوران سانپوں کو دیکھ کر ایسے گھبرائے کہ فوراً ہاتھ کھڑے کر دئیے اور اپنی ٹیم کے ساتھیوں کو بے یارو مددگار چھوڑ کر شو سے الگ ہونے میں ہی عافیت جانی۔ شو کے فارمیٹ کے مطابق جب انہوں نے باہر نکلنے کے لئے ’آئی ایم اے سلیبرٹی ۔۔۔ گیٹ می آﺅٹ آف ہیئر‘ پکارا تو ان کے ساتھی حیران و پریشان رہ گئے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ انہیں اس فیصلے پر افسوس ہے لیکن انہوں نے اپنے سب سے بڑے خوف یعنی سانپوں کی وجہ سے ہتھیار ڈالنے کا فیصلہ کیا، اگرچہ ان کے اس فیصلے کی وجہ سے کیمپ میں ان کے تمام ساتھی اگلے 24 گھنٹے کیلئے کھانے سے محروم رہے۔

62سال کی عمر میں مسٹر بین کی باپ بننے کی تیاری، لیکن بچے کی ماں کی عمر کتنی ہے؟ جان کر آپ بھی حیرن رہ جائیں گے

عامر خان نے یہ چیلنج اپنی ساتھی جارجیا ٹفولو کے ساتھ مل کر قبول کیا تھا، جس کے دوران انہیں زیر زمین دیمک کے ایک دیو قامت چھتے میں پہنچایا گیا تھا۔ دو رکنی ٹیم کے ایک رکن کو تاریک کوٹھڑی میں مقفل رہنا تھا جبکہ دوسرے کو باہر نکل کر آٹھ مختلف چابیاں ڈھونڈنا تھیں۔ ان چابیوں میں سے کسی ایک کی مدد سے کوٹھڑی کا دروازہ کھول کر اندر قید رکن کو باہر نکالنا تھا۔ ان دونوں کو یہ چیلنج 10 منٹ میں مکمل کرنا تھا یا دوسری صورت میں ان کے تمام کیمپ کو 24 گھنٹے کیلئے کھانے سے محروم رہنا تھا۔ عامر اور جارجیا کی دو رکنی ٹیم نے فیصلہ کیا کہ جارجیا کوٹھڑی میں بند ہو گی اور عامر باہر نکل کر چابیاں ڈھونڈنے جائیں گے۔

وہ پرعزم طور پر چابیاں ڈھونڈنے نکلے لیکن جن سوراخوں میں چابیاں تھیں وہاں ان کے ساتھ ہی مکڑے، خطرناک رینگنے والے کیڑے اور سانپ بھی تھے۔ وہ پہلے تو صرف خوفزدہ نظر آرہے تھے لیکن جونہی ایک سوراخ سے چابی نکالے کی کوشش میں ساتھ ہی سانپ بھی باہر آ گیا تو ان کی چیخیں نکل گئیں۔ وہیں ان کا حوصلہ جواب دے گیا اور انہوں نے اس چیلنج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...