مس ورلڈ منتخب ہونے والی بھارتی لڑکی کی میک اپ کے بغیر تصویر سامنے آ گئی ،کیسی دکھتی ہیں ؟دیکھ کر آپ بس دیکھتے ہی رہ جائیں گے

مس ورلڈ منتخب ہونے والی بھارتی لڑکی کی میک اپ کے بغیر تصویر سامنے آ گئی ،کیسی ...
مس ورلڈ منتخب ہونے والی بھارتی لڑکی کی میک اپ کے بغیر تصویر سامنے آ گئی ،کیسی دکھتی ہیں ؟دیکھ کر آپ بس دیکھتے ہی رہ جائیں گے

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 20 سالہ بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر نے دنیا کی حسین ترین خاتون کا تاج سر پر سجانے کے ساتھ دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے لیکن میک اپ کے بغیر ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حسینہ عالم کا تاج سر پر سجانے والی کم سن مانوشی کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ میڈیکل کی طالبعلم ہیں۔ مانوشی کے والدین بھی ڈاکٹری کے معتبر پیشے سے وابستہ ہیں۔مس ورلڈ کے مقابلے کے دوران بھی انہوں نے جج کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ اپنی والدہ سے بےحد متاثر ہیں ان کی والدہ ڈاکٹر ہیں اور وہ بھی اسی پیشے سے وابستہ ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں اورلوگوں کی خد مت کرنا چاہتی ہیں۔

مانوشی کی مس ورلڈ منتخب ہونے سے قبل کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر جاری ہوئی ہیں جن میں وہ دنیا کی حسین ترین دوشیزہ کے بجائے ڈاکٹر کے لباس میں ملبوس بغیر میک اپ کے ایک عام سی لڑکی نظر آرہی ہیں۔ ان تصاویر میں مانوشی چھیلر اس مانوشی سے بالکل مختلف لگ رہی ہیں جس نے رواں سال کی سب سے حسین دوشیزہ کا خطاب حاصل کیا ہے۔ یہاں تک کہ انہیں عام سے حلیے میں پہچاننا بھی مشکل ہورہا ہے۔

مزید : تفریح