جمہوریت کا مذاق اڑانے کے لئے (ن)لیگ کے پاس اکثریت ہے، کرپٹ اورنااہل لوگ عوام کی تقدیر کے فیصلے نہیں کرسکتے: شیخ رشید

جمہوریت کا مذاق اڑانے کے لئے (ن)لیگ کے پاس اکثریت ہے، کرپٹ اورنااہل لوگ عوام ...
جمہوریت کا مذاق اڑانے کے لئے (ن)لیگ کے پاس اکثریت ہے، کرپٹ اورنااہل لوگ عوام کی تقدیر کے فیصلے نہیں کرسکتے: شیخ رشید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ جمہوریت کا مذاق اڑانے کے لئے (ن)لیگ کے پاس اکثریت ہے جبکہ کرپٹ اورنااہل لوگ عوام کی تقدیر کے فیصلے نہیں کرسکتے۔

پاکستان کی عوام اورپارلیمنٹ ختم نبوت کی محافظ ہے،دھرناسیاست جاری رہی توملک ترقی نہیں کرسکے گا: احسن اقبال

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’ دنیا کامران خان کیساتھ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ مانتا ہوں حکومت نے13سے 20 ارکان کوراضی کیالیکن حکومت کے 40ارکان پورے نہیں ہوئے،تمام وزرانے اقامیلے رکھے ہیں اور باہرسے بیٹھے لوگ ملک کو چلارہے ہیں جبکہ2تہائی اکثریت والے وزیراعظم نے جوبویاکاٹ رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ انٹرپول میں آنے والے ناموں کو پروٹوکول دیاجارہاہے ، ہم نے سیاست میں کوشش کی ہے اور کرتے رہیں گے، یہی نہیں کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے خلاف جدوجہد بھی جاری رکھیں گے۔

مزید : اسلام آباد