گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے عمران خان کو انتہائی شرمناک گالی نکال دی

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے عمران خان کو انتہائی شرمناک گالی نکال دی
گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے عمران خان کو انتہائی شرمناک گالی نکال دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی نے چیئرمین عمران خان پر غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کیا تھا جس پر سیاسی شخصیات کے علاوہ دیگر کئی افراد نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا تاہم اب پاکستانی گلوکارہ نے ایسا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا ہے دیکھ کر شائد پی ٹی آئی کارکنان آپے سے باہر ہو جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق قرة العین بلوچ پاکستان کی صف اول کی گلوکارﺅں میں شامل ہوتی ہیں انہوں نے پاکستانی ڈراموں کے علاوہ فلموں کے گانے بھی گائے جبکہ وہ کوک سٹوڈیو میں بھی اپنا جلوہ دکھا چکی ہیں ۔ان کے مداح بھی لاکھوں میں ہیں ۔قرة العین بلوچ نے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات پر مبنی ایک ویڈیو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اس پر چیئر مین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے انتہائی سنگین گالی درج کر دی ہے ۔قرة العین بلوچ کی اس ٹویٹ پر صارفین مختلف آراءکا ظہار کر ہے ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس