چین کا آئندہ 2سالوں میں 64 ہزار نئے بیت الخلاء کی تعمیر کا اعلان

چین کا آئندہ 2سالوں میں 64 ہزار نئے بیت الخلاء کی تعمیر کا اعلان
چین کا آئندہ 2سالوں میں 64 ہزار نئے بیت الخلاء کی تعمیر کا اعلان

  

بیجنگ(این این آئی) چین نے 2018 سے 2020 کے دوران 2 برسوں میں 64 ہزار بیت الخلاء کی تعمیر کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی پولیس کی وزیراعظم سے چھٹی بارتفتیش

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے محکمہ شہری دفاع نے جاری کیے گئے ایک بیا ن میں کہاکہ ان کا ملک 2018 سے 2020 کے دوران 2 برسوں میں 64 ہزار بیت الخلاء کی تعمیر اور تجدید کرے گا۔بیان میں کہاگیاکہ اس اقدام کا مقصد ملک کے سیاحت کے سیکٹر کی سپورٹ اور معیشت کی نمو میں اس کے حصے کو بڑھانا ہے۔واضح رہے کہ چین نے 2015 کے بعد سے اب تک 68 ہزار بیت الخلاء کی تعمیر اور تجدید پر 1.04 ارب یوآن خرچ کیے ہیں جبکہ حکومت نے اس مدت میں 57 ہزار بیت الخلاء کا ہدف مقرر کیا تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس