احمد شہزاد اور عمر اکمل کو منتخب کیوں کیا؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی انہیں داد دیں گے

احمد شہزاد اور عمر اکمل کو منتخب کیوں کیا؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے ایسا ...
احمد شہزاد اور عمر اکمل کو منتخب کیوں کیا؟ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک نے ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی انہیں داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو منتخب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کھلاڑیوں کو ایک موقع ضرور ملنا چاہئے تاکہ وہ خود کو مثالی کھلاڑی ثابت کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ یہ مانا ہے کہ انسان کو ایک موقع ضرور دیا جائے، عامر کو بھی انہوں نے گریڈ 2 میں موقع دیا، جب احمد شہزاد کو کسی نے پک نہیں کیا تھا انہوں نے محسوس کیا کہ یہ اس پلیئر کے ساتھ زیادتی ہے کیونکہ احمد ایک اچھا کھلاڑی ہے اور اس کو موقع ملنا چاہئے تاکہ وہ خود کو ثابت کرے اور غالباً دونوں کھلاڑیوں کیلئے یہ پی ایس ایل کا آخری موقع ہو۔
انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے انتخاب پر اطمینان کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اس سے اچھی ٹی 20 ٹیم کیا ہوسکتی کہ 10 نمبر تک بیٹنگ، باﺅلنگ، سپنرز، آل راﺅنڈرز، سب ہی ہیں۔ اس بار ٹیم بہت اچھی ہے، پچھلی دو تین ٹیموں کے لحاظ سے، نوجوان بھی اچھے ہیں ، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو بھی موقع دیا ہے کہ وہ خود کو ثابت کریں۔

مزید :

کھیل -