عید میلا د النبی ﷺپر نواز شریف اور شہباز شریف کا خصوصی پیغام

عید میلا د النبی ﷺپر نواز شریف اور شہباز شریف کا خصوصی پیغام
عید میلا د النبی ﷺپر نواز شریف اور شہباز شریف کا خصوصی پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف پنجاب شہباز شریف نے عید میلاالنبی ﷺپر خصوصی پیغام جاری کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ نبی پاکﷺکی صداقت اور امانت کی گواہی لوگوں نے آپکی نبوت سے پہلے دی ،اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنی رحمت کا مظہر بنا کر دنیا میں مبعوث فرمایا ۔انہوں نے کہا کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی نبی پاکﷺکی حیات طیبہ کی پیروی میں ہے ،12ربیع الاول کے مبارک دن فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی جائے ۔ادھر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حضرت محمدﷺکا تشریف لانا حق و باطل میں فرق کا اعلان تھا ،حضرت محمد ﷺنے سچائی اور اصولوں کے لیے ڈٹ جانے کا درس دیا ،آپﷺکی حیات پاک تمام انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ 12ربیع الاول پر ملک اور امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں ۔

مزید :

قومی -