فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے :سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ...
فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے :سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ صحافی جمال خشوگی کے معاملے میں منصفانہ تفتیش بین الاقوامی برادری سے زیادہ سعودی عرب کے لئے اہم ہے، ترک حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جمال خشوگی کے قتل کا حکم جاری کرنے والے اعلیٰ عہدیدار سے انکی مراد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نہیں،خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ریڈ لائن کی حیثیت رکھتے ہیں، ہم انہیں گزند پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب  امریکہ کےساتھ تاریخی شراکت اور اسٹراٹیجک تعلقات برقرار رکھنے بلکہ اسے فروغ دینے کا خواہش مند  ہے ،خشوگی کے قتل کے معاملے میں امریکی پابندیاں انفرادی ہیں،سعودی حکومت یا معیشت انکا ہدف نہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پہلاملک ہے جس نے جمال خشوگی قتل کے ملزمان کے خلاف قانونی اقدامات کئے،سعودی مملکت کے بعد ہی دیگر ممالک نے ملزمان کے خلاف پابندیاں عائد کیں،یہ پابندیاں سعودی عرب کے سٹراٹیجک تعلقات اور مشترکہ سیاسی و اقتصادی مفادات کے منافی نہیں،سعودی عرب جمال خشوگی کے قتل میں انصاف کے تقاضے پورے کرنا سعودی عرب کا نصب العین ہے،بین الاقوامی برادری سے پہلے یہ ہمارا مشن ہے۔سعودی وزیر خارجہ  نے ترکی سے اپیل کی کہ وہ اس قتل سے متعلق مزید شواہد سعودی استغاثہ میں پیش کرے تاکہ مکمل حقائق جاننے میں مدد مل سکے

مزید :

عرب دنیا -