شہبازگرفتاری کیس، درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف درخواست مسترد کرنے کے عدالتی حکم پر نظر ثانی کے لئے دائر درخواست پر ہائیکورٹ رجسڑار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لئے باضابطہ طور پر بنچ کو پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔ عدالت عالیہ کے ڈویژن بنچ نے لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی طرف سے میاں شہباز شریف کیا گرفتاری کے خلاف درخواست 24اکتوبر کو ابتدائی سماعت پر یہ خارج کر دی تھی ، اس عدالتی فیصلے پر نظرثانی کے لئے یہ نئی درخواست دائر کی گئی ہے جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا کہ درخواست گزار کو داد رسی کے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہئے ۔فاضل بنچ نے دفتر کا عتراض ختم کرتے ہوئے رجسٹرار آف کو درخواست سماعت کے پیش کر کی ہدائت کر دی ہے۔بنچ کے روبرو لگانے کی ہدایت کر دی ۔
اعتراض ختم