حمزہ شہبازکو گرفتار کرنے کیلئے10روز پہلے آگاہ کیا جائے،ہائیکورٹ
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے نیب کو حکم جاری کیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے 10روز قبل اس بابت آگا ہ کیا جائے، فاضل بنچ نے درخواستیں نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ نیب نے ابھی حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری ہی جاری نہیں کئے تو یہ درخواستیں قابل پیش رفت کیسے ہیں، درخواستگزار کے وکیل نے گرفتاری سے قبل ملزم کوآگاہ کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقل عدالت میں پیش
کر دی جس کی بنیاد پر فاضل بنچ نے نیب کو مذکورہ حکم جاری کیا۔
حمزہ شہباز