پنجاب بھر کی عدالتوں میں معذور افراد کیلئے وہیل چیئرز کی دستیابی کی ہدایات جاری
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد انوارالحق نے عدالتوں میں معذورسائلین اور ملزموں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر صوبے کی تمام عدالتوں میں معذور افراد کیلئے وہیل چیئرز کی دستیابی کی ہدایات جاری کردیں۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈائریکٹ جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے تمام سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ہر ڈسٹرکٹ کورٹ میں دو وہیل چیئرز جبکہ ہر تحصیل کورٹ میں ایک وہیل چیئر کی دستیابی لازمی قرار دی گئی ہے۔