تحصیلداروں ، پٹواریوں کی سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاں کیس 10روز میں رپورٹ طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے تحصیل داروں اورپٹواریوں کی مبینہ سیاسی بنیادوں پرتعیناتیوں کے خلاف از خود نوٹس کیس میں 10روز میں ایڈووکیٹ جنرل پناب اور ممبربورآف ریونیو سے رپوٹ طلب کرلی ۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے رو برو اس کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اور ممبر بورڈ آف ریونیو عامر اعجاز پیش ہوئے اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیاکہ پنجاب میں پٹواریوں کو سیاسی مقاصد کے لیے تعینات کیاگیا حالانکہ دیہی علاقوں میں انکی ضرورت نہیں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہاکہ اس حوالے سے تمام حقائق کو دیکھ رہے ہیں چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل اور ممبر بورڈ آف ریونیو سے 10روز میں رپورٹ طلب کرلی ۔
رپورٹ طلب