ڈائریکٹر ایچ آر لیسکو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری، جواب طلب

ڈائریکٹر ایچ آر لیسکو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری، جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر ایچ آر لیسکو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جسٹس عائشہ اے ملک نے یہ نوٹس شیخوپورہ کے جاوید علی کی درخواست پر جاری کئے ہیں۔،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گزارکو میرٹ پر آنے کے باوجود ملازمت نہیں دی جا رہی متعلقہ محکمہ کو بھی درخواستیں دیں تاہم شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیاتھا، عدالت عالیہ نے 24 ستمبر 2018 ء کواسکی درخواست دادرسی کے لیے ڈائریکٹر ایچ ار کو بھجوائی تھی اس عدالتی حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ ڈائریکٹر ایچ آر لیسکو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے
جواب طلب

مزید :

علاقائی -