توہین عدالت پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا جسٹس شاہد وحید نے فیصل آباد کی خاتون ٹیچر تسنیم فاطمہ کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ محکمہ کی جانب سے درخواست گزار کو ترقی نہیں دی جا رہی ہے، حکومتی پالیسی کے تحت ترقی نہ دینا غیر آئینی اقدام ہے،وکیل نے مزید کہا کہ عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو بھجوا دی تھی تاہم عدالت کے پندرہ ستمبر2018ء کے اس حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، سیکرٹری تعلیم پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے
توہین عدالت